ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: کورونا واریئرس کے لئے دیشپانڈے کی طرف سے کٹس کی تقسیم

بھٹکل: کورونا واریئرس کے لئے دیشپانڈے کی طرف سے کٹس کی تقسیم

Fri, 02 Jul 2021 16:05:44    S.O. News Service

بھٹکل یکم / جولائی (ایس او نیوز) کورونا وباء پر قابو پانے کی مہم  میں کورونا  واریئرس کے بطور سرگرمی انجام دینے والے آشا اور آنگن واڈی کارکنان کے لئے سابق وزیر آر وی دیشپانڈے کی طرف سے  حفظان صحت کے کٹس  فراہم کیے گئے جس کی تقسیم کی کارروائی نیو انگلش اسکول کے پاس واقع کلاوتی شانبھاگ ہال میں سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے انجام دی۔

 تقریب میں خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہا کہ کورونا کی  دوسری لہر کے دوران بھی آشا اور آنگن واڈی کارکنان نے بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں۔ تیسری متوقع لہر کے لئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دعا کرتا ہوں کہ تیسری لہر آگے چل کر دوسری لہر کی طرح خوفناک صورت اختیار نہ کرنے پائے۔

    بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے کہا کہ آشا اور آنگن واڈی کارکنان کی خدمات کی ستائش حکومت کی طرف سے  صحیح طریقے پر نہیں ہورہی ہے۔ وہ لوگ اپنی جان کی پروا کیے بغیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مگر بارہا احتجاج کرنے کے بعد بھی حکومت انہیں وقت پر تنخواہ بھی ادا نہیں کرتی۔

    اس موقع پر کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر عبدالمجید، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع پنچایت رکن البرٹ ڈی کوستا، انجمن حامیء مسلمین کے صدر مزمل قاضیا ،  کانگریس لیڈر راما موگیر، ٹی ڈی نائک، ستیش اچاری وغیرہ موجود تھے۔


Share: